کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں مدد ملی، اب لوگوں کو ٹیکس دینا پڑےگا، وزیر خزانہ

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی تک ہو جائے گی۔ جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے مذاکرات ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کو بھی پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں جس میں کامیابی بھی ملی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے لیے 10 سال تک سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کی جارہی ہیں اور پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp