عدالت سے سود کے خاتمے کا فیصلہ آچکا جس پر عملدرآمد جاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے سود کے خاتمے کا فیصلہ آچکا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں اور ہمارا سود پر ہی دارومدار ہے، جبکہ ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانے کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ بینکنگ اب اسلامی طرز پر آرہی ہے، ہمارے دوست ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان کامیابی کی جانب بڑھے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ آئی ایم ایف سے 1.19 ارب ڈالر کی قسط رواں ہفتے آ جائے گی اور جون کے اختتام تک ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ہماری زرعی جی ڈی پی 5 فیصد نمو دکھا رہی ہے، چاول کی بمپر فصل ہوئی جس کی برآمد سے ہمیں زرمبادلہ ملا۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو محصولات دینا پڑیں گے اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں، جبکہ توانائی کی مساوات کو بہتر کرنے تک کوئی صنعتی پالیسی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور وہ کہہ چکے ہیں کہ جون یا جولائی کے شروع میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کرلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp