وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’میری آواز،مریم نواز‘کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’میری آواز، مریم نواز‘ کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔
پہلی بار لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ٹریفک خلاف
مزید پڑھیں
جنوبی ایشیا میں پہلی بار لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ورچوئل پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
خواتین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا
وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کیمونیکیشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین نام اور پتا ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔
لائیو ویڈیو کال فیچر
انہوں نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ خواتین ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی اپنی لوکیشن سمیت درپیش مشکلات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹیگیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کریگا۔
’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘
اس کے علاوہ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر ’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘ سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یونیورسٹی اور کالجوں،مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔
ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کیے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جرائم،پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی 1787پر شکایت کا میکنزم فنکشنل کر دیا گیا۔1787-ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کیے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے ویمن کمیونیکشن آفیسر سے ملاقات بھی کی اور گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین آفیسر کے لیے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سیف سٹی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرا طلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔