پنجاب: 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی کے سولر سسٹم دینے کی منظوری

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی کے سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔

پیر کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم کے حوالے سے ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین سولر سسٹم حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

ون کے وی سسٹم میں 2 سولر پلیٹیں، بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔ ’ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیرہ چلائی جاسکے گی اور لیتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16 گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جاسکے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے مختلف گھروں میں سولر سسٹم لگا کرافادیت کا جائزہ لینے کا حکم بھی جاری کیا۔

مریم نواز نے کہاکہ گھریلو صارفین کے لیے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائےگا اور روشن گھرانہ پروگرام کا مقصدغریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔

اجلاس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز انرجی، خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، مینیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز