بیوی بچوں کا جانے سے انکار، بھارتی شہری خالی ہاتھ ہی انڈیا واپس

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہندوستان کے 56 سالہ شخص عظمت علی کو پاکستان سے اپنے بیوی بچوں کے بغیر واپس لوٹنا پڑا ہے جسے پاکستان میں ویزہ ختم ہونے پر ملک بدر کیا گیا ہے۔

ہندوستان کا شہری عظمت علی اپنی بیوی اور 5 بچوں کو پاکستان سے اپنے وطن ہندوستان وطن واپس لے جانے کی کوشش کررہا تھا، لیکن اب اسے پاکستان میں زیادہ قیام کرنے پر گرفتار کر کے زمینی سرحد کے ذریعے بیوی بچوں کے بغیر ہی ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے علاقے مراد آباد سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ عظمت علی 16 مئی 2022 کو اپنے 5 بچوں اور اہلیہ کو واپس لینے کے لیے 90 دن کے ویزے پر پاکستان آئے تھے، انہوں نے اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کو اپنے وطن واپس لے جانے کے لیے پاکستان کی عدالت میں کیس بھی دائر کیا گیا، تاہم ان کی اہلیہ نے ہندوستان جانے سے انکار کردیا اور بچوں کو بھی ان کے حوالے کرنے سے انکاری ہوگئیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی شہری عظمت علی نے اپنے 5 بچوں کی حوالگی کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ ‘اس دوران اس کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی اور اس نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے پاس ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی، 90 دن کا ویزہ ختم ہونے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل میں بند کردیا تھا۔

یاد رہے کہ عظمت کی شادی تقریباً 25 سال قبل لاہور میں مقیم خاتون ناہید رضا کے ساتھ ہوئی تھی لیکن گھریلو جھگڑے کے بعد ان کی اہلیہ اپنے 5 بچوں سمیت واپس اپنے والدین کے پاس لاہور آ گئی تھیں۔

’عظمت نے 3 ماہ جیل میں گزارے جو ان کی سزا کی مدت کے طور پر سمجھے گئے اور اب انہیں پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، اس تمام عرصے میں وہ اسلام آباد میں وزارت داخلہ سے اپنے ویزے کی توسیع کے لیے خط و کتابت میں مصروف رہے۔’

بھارتی میڈیا کے مطابق عظمت کے ویزے میں کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے توسیع نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ پاکستان سے بچوں کی حوالگی اور انہیں وطن واپس لے جانے کے لیے اپنے کیس کی پیروی نہ کر سکے۔ یوں انہیں واپس ہندوستان ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی دواؤں کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت