پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پرانی گاڑی لاؤ، نئی لے جاؤ

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معاشی حالات اور مہنگائی کے باعث عام آدمی ہی نہیں بلکہ ملک کے تقریباً تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان کی آٹو انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے، کاریں بنانے اور فروخت کرنے والی نئی اور پرانی تمام کمپنیاں  بری طرح متاثر نظر آرہی ہیں۔ تاہم یہ کمپنیاں صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کے لیے اپنے نمایاں ماڈلز پر ایک کے بعد ایک نئی آفر کا اعلان کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی ’ہیچ بیکس‘ پر ایک دلکش پیشکش کا اعلان کیا ہے اور اپنے تمام جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، پاک سوزوکی نے ان صارفین کے لیے ’ایکسچینج بونس، پرانی دو، نئی لو‘ آفر کا اعلان کیا جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا بےصبری سے انتظار کررہے تھے۔

کمپنی کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی پرانی کار لائیں اور نئی ویگن آر لے جائیں اور ساتھ مں ڈیڑھ لاکھ روپے کا ایکسچینج بونس بھی حاصل کریں۔ سوزوکی نے ایک ہفتہ قبل اپنے تمام ماڈلز (آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ) پر ایک آفر کا بھی اعلان کیا تھا جس میں صارفین کو 8 لاکھ روپے بچت حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس طرز کی آفرز کا اعلان کیا جارہا ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی فروخت کو بہتر کرنا ہے کیونکہ گزشتہ کافی عرصہ سے سوزوکی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی کی سالانہ فروخت میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 4101 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 5628 تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟