گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں کمی

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مارچ کے مہینے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 239 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا مجموعی حجم 317 ارب روپے تھا۔

 فروری کے مقابلے میں مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فروری میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 243 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8406 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp