سوزوکی نے بھی اپنی گاڑی کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کی کمی کردی

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک کی بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

پاک سوزوکی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سوزوکی سوئفٹ ڈبلیو ای ایف کی پروموشنل ریٹیل سیلز قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 01 مئی 2024 سے سوزوکی کی سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی ہے، جی ایل ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 21 سے کم ہوکر 43 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔

سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 59 ہزار روپے کمی ہوئی ہے، جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار سے کم ہوکر 45 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔

سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جی ایل ایکس سی وی سی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار سے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہے۔

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی نئی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر ثانی شدہ قیمتیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی،سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس کے علاوہ ہیں اور بغیر کسی اطلاع کے قیمتوں میں ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں گاڑیوں کی ڈیلیوری پر سرکاری ٹیکس اور لیویز ڈیوٹی خریدار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ