پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ایک اہم مقدمے میں ضمانت مل گئی

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کے تحت درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کی ہے۔

اعظم خان سواتی ایڈیشنل جج اویس محمد خان نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی تھی۔ عدم پیشی پر اعظم سواتی کی ضمانت خارج کرکے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اس کیس میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp