بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے کس گانے کو اپنے کیریئر کا آغاز قرار دیا؟

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی کلاسک فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے مشہور گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ کا نیا ورژن لانچ کیا ہے۔ نئے ورژن کو آنے والی بائیوپک ’سری کانت‘ میں شامل کیا گیا ہے اور اس میں راجکمار راؤ اور عالیہ ایف شامل ہیں۔

فلم ’سری کانت‘ کے گانے کے لانچ میں شرکت کرنے والے عامر خان نے بتایا کہ کس طرح ان کی پہلی فلم کا گانا ’پاپا کہتے ہیں‘ ان کے کیریئر میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ تقریب کے دوران ’تھری ایڈیٹس’ کے اداکار نے نابینا بینڈ کے ساتھ پرفارم بھی کیا اور انہیں ’قیامت سے قیامت تک‘ کے مقبول گانے ’اے میرے ہمسفر‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے عامرخان نے کہا کہ یہ وہ گانا ہے جس نے میرے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ یہ بہت خاص ہے، ہم سب ابھی شروع کر رہے تھے یہ ایک دلچسپ سفر تھا۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ یہ کام کرے گا یا نہیں؟ منصور اور میں فلم کے ساتھ مسائل تلاش کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ریلیز ہوئی اور پھر یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہندوستانی سنیما میں ایک سنگ میل ہے۔

’پاپا کہتے ہیں‘ کے نئے ورژن میں سری کانت کی زندگی کے سفر کی جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں پیدائش سے لے کر ایک کاروباری شخصیت کے طور پر کامیابی حاصل کرنے تک کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، جیسے ان کے بین الاقوامی تجربات، رومانوی تعلقات اور ان رکاوٹوں کا ذکر جو انہیں اپنے سفر کے دوران پیش آئیں۔ فلم ’سری کانت‘ 10 مئی 2024 کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟