پاکستان میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی غیرمعمولی کمی

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے اور مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ملک میں سونے کی قیمت فی تولہ 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی ہے۔

7 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6687 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2289 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 3500 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp