پاک فوج نے طلبا کو ہیلی کاپٹر پر امتحانی مرکز کیوں پہنچایا؟

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ سے تعلق رکھنے والے طلباء کی سالانہ امتحانات میں حاضری یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کی جانب سے طلباء کو ہیلی کاپٹر پر استور لے جایا گیا کیونکہ شدید برف باری کے باعث منی مرگ اور استور کو ملانے والا برزیل پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

 ان حالات میں امتحانات کی مقررہ تاریخ قریب آنے پر ایسے طلباء جنہوں نے امتحانات میں شرکت کرنا تھی، پاک آرمی نے ان کی شناخت کرکے انہیں بروقت ہیلی کاپٹر کے ذریعے استور پہنچایا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے طلباء کے تعلیمی حصول کو یقینی بنانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp