وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیخلاف شہریوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قبائلیوں اور سیاسی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

رستم اڈہ وانا میں مظاہرین سخت سردی میں تین دن سے دھرنا دیے بیٹھےہیں، مظاہرین کا کہنا ہےکہ وانا میں بھتہ خوری، قتل اور اغوا کی وارداتیں بندکرائی جائیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جنوبی وزیرستان شبیرحسین شاہ کے مطابق دھرنے میں ڈیوٹی پر تعینات 4 اہلکاروں کو رقص کرنے پر معطل کردیا ہے، چاروں اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ دھرنے میں رقص کیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق اہلکاروں نے نظم وضبط کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp