عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے شیر افضل مروت کا نام واپس کیوں لیا؟

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے صاحبزادہ حامد رضا کا نام فائنل کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق منگل کو سابق وزیراعظم عمران خان تک شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنے کے حوالے سے پارٹی تحفظات پہنچائے گئے جس کے بعد سابق وزیراعظم نے اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو پی اے سی کے چئیرمین کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز خصوصاً پنجاب کی قیادت کی جانب سے یہ تحفظات سامنے آئے تھے کہ اپوزیشن کے تمام عہدے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان کو دیے گئے ہیں جبکہ پارٹی میں بھی چئیرمین اور سیکریٹری جنرل کا عہدہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان کو دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان کا موقف ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے جہاں پی ٹی آئی کے ارکان کے لیے ایک شیلٹر پہلے سے موجود ہے، اس لیے چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کسی ایم این اے کو دیا جائے۔

خیال رہے کہ چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے عہدے کے برابر ہوتا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی خیبر پختونخوا کے ممبران کے حصے میں آیا تھا جس کے بعد پارٹی میں پی اے سی کا عہدہ پنجاب کو دیے جانے پر اصرار کیا جاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟