کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاوہ ملیر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نیو ملیر کراچی تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیرِزمین تھی۔

ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر نے کہا ہے کہ زلزلہ میں گہرائی کم ہو تو نقصان زیادہ ہوتا ہے لیکن اس زلزلے کی شدت کم تھی۔

انہوں نے کہاکہ مزید زلزلے آنے کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp