پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل، 7 رکنی نئی کمیٹی بنا دی گئی

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سیلکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا، ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں سابق کرکٹر عبدالرزاق اور اسد شفیق شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی، کارکردگی کو بہتر بنانے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق آلراؤنڈر عبدالرزاق، ٹیسٹ پلیئر اسد شفیق، سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال اور مارینہ اقبال بھی نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔

عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید، کپتان ندا ڈار، سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئی سلیکشن کمیٹی کوفی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے چیف سیکیورٹی افسر کو بھی تبدیل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حنا منور کو ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سیکیورٹی افسر مقرر کیا گیا ہے۔

حنا منور کا پولیس گروپ سے تعلق ہے، 2 سال کے لیے ان کی پی سی بی میں تقرری ہوئی ہے، حالیہ بدلتے حالات کی وجہ سے چیف سیکیورٹی افسر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

واضح رہے حال ہی میں ویمن کیمپ کے دوران کرکٹرز ہوٹل سے گئیں اور انہیں حادثہ پیش آیا تھا۔ کراچی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 2کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں معمولی زخمی ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ

آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا

تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 روز سے جاری مظاہروں میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اقوامِ متحدہ نے امریکی سمندری حملوں کو غیرقانونی قرار دے دیا

’کھودا پہاڑ نکلا تابنا‘، اٹلی کی سبز ممی کا معمہ حل ہوگیا!

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟