آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی ون ڈے میں بادشاہت برقرار، ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارتی بیٹر شمبن گل کا دوسرا نمبر ہے، اور بھارت کے ہی ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں اور پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مارکرم چھوتھے نمبر پر آگئے جبکہ قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

اسی طرح ٹیسٹ رینکنگ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے اور انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا