پاکستان سپر لیگ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکی ہے۔ پی ایس ایل سے جڑی مخلتف خبریں، ٹوئٹس اور دیگر معلومات جو آپ پہلے نہیں جانتے تھے۔
پاکستان سپر لیگ: کب کون چیمپئن بنا؟
لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن بن گئی۔ قلندرز پہلی ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار فاتح رہے۔
قلندرز کے لیے 24 قیراط سونے کی ٹرافی اور 12 کروڑ روپے
لاہور قلندرز نے 24 قیراط سونے اور 907 زرغون نگینوں سے بنی ٹرافی کے ہمراہ 12 کروڑ کی انعامی رقم بھی حاصل کی جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے گئے۔
پی ایس ایل 7 کی ٹرافی بھی لاہور قلندرز کے پاس ہے جب کہ نئی ٹرافی تھامنے کا اعزاز بھی شاہین الیون کے پاس ہے۔ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اَپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔
شاہین کو وزیراعظم کی شاباش
پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف آل راؤنڈ پرفارمنس دکھانے والے قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔
شاہین آفریدی نے محض 15 گیندوں پر دھواں دھار 44 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
Another Afridi with such power hitting … 👏
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 18, 2023
شاہین کی شاندار بیٹنگ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی شاہد آفریدی کی یاد آگئی۔ انہوں نے ٹوئٹ کی کہ ’ایک اور آفریدی ایسی پاور ہٹنگ کر رہا ہے‘۔
شاہد آفریدی کو ناخن کیوں کترنے پڑے؟
لاہور قلندرز کی جیت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی لاہور قلندرز کو مبارک باد پیش کی۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر شاہین کے ہمراہ لاہور کےکھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’پی ایس ایل چیمپئن بننے اور ٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندرز جس طرح کھیلی ان کو مبارک باد۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1637169152065523714?s=20
شاہد آفریدی نے ’پی ایس ایل انتظامیہ کو بھی حیران کن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد دی۔ کہا میچز آخری وقت تک ناخن کترنے کی وجہ بنے رہے۔ شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کی کارکردگی کو بھی سراہا‘۔
زمان خان کو تحفے میں ایک کنال کا گھر
پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں زمان خان نے آخری اوور میں 13 رنز کا دفاع کیا جب کہ کریز پر خوشدل شاہ اور عباس آفریدی موجود تھے۔
زمان خان کی شاندار بولنگ پر فاسٹ بولر حسن علی نے لاہور قلندرز کے مالکان سے خصوصی درخواست کر دی۔ اپنے ٹوئٹ میں حسن علی نے کہا ‘برائے مہربانی زمان خان کو اس سال ایک کنال کا گھر تحفے میں دیں’۔
@lahoreqalandars please please give one kanal house to Zaman khan this year, congratulations team @lahoreqalandars 🏆 hard luck team @MultanSultans #PSL08
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) March 18, 2023
ٹورنامنٹ کے اعزازات
شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ، ملتان کے عباس آفریدی کو بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ، ملتان کے کپتان محمد رضوان 550 رنز کیساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر اور لاہور کے فخرزمان کو ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے ایوراڈ سے نوازا گیا۔
ٹورنامنٹ کے بیسٹ ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ عباس آفریدی کو ملا جبکہ کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔ کیرون پولارڈ بیسٹ فیلڈر آف ٹورنامنٹ، محمد رضوان ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر، احسان اللہ نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ احسان اللہ نے ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیم آف پاکستان سپر لیگ 8 کی کپتانی بھی شاہین آفریدی کو مل گئی
پی ایس ایل سیزن 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 2، 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حارث، رائیلی روسو، اعظم خان، کیرن پولارڈ، عماد وسیم، راشد خان، عباس آفریدی اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔ صائم ایوب 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں۔