فارسی تیندوے کا بلوچستان میں شکار، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز قبل بلوچستان کے علاقے کنڈ ملیر میں واقع نانی مندر کے قریب نایاب نسل کے ’فارسی تیندوے‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

’فارسی تیندوے ‘ کی موجودگی کو ماہرین نے خوش آئند قرار دیا لیکن اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہو گئی جس میں ایک شخص نے شکار کردہ چیتے کو اپنی پشت پر اٹھا رکھا ہے۔ اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو گئے کہ آیا یہ تصویر نئی ہے یا پرانی تصویر اَپ لوڈ کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شکار کردہ تیندوے کی تصویر اَپ لوڈ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ نامعلوم افراد نے لسبیلہ کے پہاڑی سلسلوں میں تیندوے کا شکار کیا ہے۔

اس معاملے پر وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے ترجمان آصف نے بتایا کہ گزشتہ روز سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے لیکن اس تصویر کی تحقیقات کا سلسلہ گزشتہ روز شروع کر دیا گیا تھا۔

محکمہ جنگلی حیات بلوچستان کو معاملے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اب تک ایسا کوئی بھی واقع رپورٹ نہیں ہوا ۔

دوسری جانب وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات بلوچستان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کو کوئی ایسا واقع تاحال رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف ان لوگوں سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ تصویر اَپ لوڈ کی ہے، تاہم وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق اس وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تیندوے کے شکار کی تصویر سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک نجی اکاؤنٹ سے ڈالی گئی جس میں لکھا گیا کہ تیندوے کو لسبیلہ کے پہاڑی علاقے میں نامعلوم افراد نے شکار کرلیا ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر کی تحقیق کرنے پر یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ تصویر پرانی ہے تاہم محکمہ جنگلی حیات معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیل، غزہ سے جزوی انخلا اور حملوں میں کمی پر رضامند، جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگئی، صدر ٹرمپ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی