اے ایس پی شہر بانو نقوی کا سرتاج کون؟

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ ان کا نکاح پہلے ہی ہوچکا ہے اور ان کی رخصتی 25 اپریل (جمعرات) کو متوقع تھی جبکہ ولیمہ اتوار کو لاہور میں ہوگا۔

شہر بانو نقوی کا رشتہ منڈی بہاؤالدین کے ایک امیر گھرانے کے چشم و چراغ سید اشتر نقوی کے ساتھ طے پائی ہے جو کہ بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز اور رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک ہیں۔ اشتر نقوی کے خاندان کے کئی پیٹرول پمپس بھی ہیں اور وہ کنسٹرکشن کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔

شہر بانو کی رخصتی کے لیے منڈی بہاؤالدین سے ہی بارات آئے گی، ان کی شادی کی تقریبات 3 سے 4 دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں۔

اب تک کی منعقدہ تقریبات میں سے قوالی نائٹ کی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کا ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ آج سے کچھ ماہ قبل لاہور کے علاقے اچھرہ کی ایک مارکیٹ میں متعدد مشتعل افراد نے ایک خاتون پر دھاوا بول دیا تھا، ان افراد کا یہ دعویٰ تھا کہ اس خاتون نے جو لباس پہن رکھا ہے اس پر عربی میں قرآن پاک کی آیات لکھی ہوئی ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا، یہ قرآنی آیات نہیں بلکہ برانڈ کا نام اور سلوگن قمیض پر لکھا ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp