شیر افضل مروت نے برسوں بعد بیوی کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ شادی کے کئی سال بعد اب ان کی اہلیہ نے ان پر شک کیا ہےجس کے بعد وہ یہی سوچ رہے ہیں کہ بیویوں کی شک کرنے والی عادت موت کا فرشتہ ہی ختم کرسکتا ہے۔

شیر افضل مروت نے حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اپنی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا، ’تقریباََ ایک ہفتہ پہلے میری بیوی کو میرے بستر سے ایک خاتون کی انگوٹھی ملی جس پر اس نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور کئی مرتبہ مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا کہ یہ خاتون کی انگوٹھی آپ کے پاس کیسے آئی۔‘

شیر افضل مروت نے اس بارے میں مزید بتایا کہ میں اہلیہ کو یقین دلاتا رہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ انگوٹھی کیسے یہاں تک پہنچی اور اگر مثال کے طور پر میرا کسی خاتون کے ساتھ کوئی چکر ہوتا تو کیا میں یہ انگوٹھی تمہیں دکھانے کے لیے گھر لے کر آتا؟ شیر افضل کا کہنا تھا کہ میں یہی سوچتا ہوں کہ بیویوں کی شک کرنے والی عادت موت کا فرشتہ ہی ختم کر سکتا ہے۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب پی ٹی آئی کے فالوورز شاہد آفریدی سے ناراض تھے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کر رہے تھے تو ایسے میں آپ ان کے دفاع میں سامنے آئے، اس کی کیا وجہ تھی۔ اس سوال کے جواب میں شیر افضل مروت بولے، ’میں دفاع میں نہیں سامنے آیا تھا بلکہ یہ چاہتا تھا کہ ان کے خلاف کوئی کچھ نہ بولے کیونکہ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود ہی کہا تھا کہ میں نے اب خان صاحب کے خلاف کچھ نہیں کہا، مجھ سے منسوب بیان جھوٹا ہے، جس پر میں نے کہا کہ جب ایک آدمی نے بیان دیا ہی نہیں تو اسے برا بھلا کیوں کہا جائے؟‘

انہوں نے کہا میرے بیان کے بعد شاہد آفریدی کی ٹرولنگ سے تو جان چھٹ گئی لیکن خان صاحب کے چاہنے والے میرے پیچھے پڑ گئے کہ آپ نے شاہد آفریدی کا ساتھ کیوں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان