وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، بجلی سستی کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ مہینوں میں ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہماری اجتماعی کوششوں کی وجہ سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ ملکی ترقی کے لیے بے پناہ محنت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ملک کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے اور پہرا دینا ہوگا۔ ایف بی آر کھربوں روپے کماتا ہے، ان کے پیسے عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، ایسا نہیں چلے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سگریٹ کی مینوفیکچرنگ کمپینز کا ٹریک ا ینڈ ٹریس کا معاہدہ تھا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل فراڈ کے سوا کچھ نہیں تھا۔ مجرمانہ غفلت سے نقصانات ہو رہے ہیں۔ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا۔ معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے صورت حال بہتر ہو رہی ہے، کئی شعبوں میں ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے بہت کچھ ٹھیک کرنا ہے جس کے لیے محنت کرنا ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کی خدمت کرنی ہے۔