پنجاب میں 100 ارب روپے کی بجلی چوری، حکومت کا گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے اہداف کا تعین اور ایک ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بجلی چوری پر کوئی رعایت نہیں، زیرو ٹالرنس ہوگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں 100 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے۔ بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

‏وزیراعلی پنجاب نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ضائع ہونے والے اربوں روپے عوام کی صحت، تعلیم اور ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔ بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

‏ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں، شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہوگا، ناکامی پر متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ ‏بجلی چور، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں جو جو ملوث ہو، کوئی رعایت نہ کی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے، سخت سزاﺅں اور بھاری جرمانوں کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ ‏بجلی چوری پہلے ہی قابل دست اندازی جرم ہے، گرفتاریاں اور فوری سزائیں دی جائیں، ‏بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ‏سسٹم کے اندر موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے قانونی گرفت میں لایا جائے گا۔

‏ وزارت توانائی، صوبے کی بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں (ڈسکوز) کی بھی مانیٹرنگ ہوگی۔ ‏اجلاس میں ٹاسک فورس بھی بنانے کا بھی فیصلہ، ماہرین اور حکومتی نمائندے شامل ہوں گے۔ ‏ٹاسک فورس وزارت توانائی، ڈسکوز کی کارکردگی اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد