ایف آئی اے کی نشاندہی پر کے الیکٹرک نے بجلی کے غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی نشاندہی پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کارروائی کرکے بجلی کے متعدد غیرقانونی کنکشن منقطع کردیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، کراچی کے علاقے پیرآباد میں واقع گھر پر بجلی چوری کی جا رہی تھی، موٹرولا میں واقع موبائل شاپ پر بھی بجلی کی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان ڈائریکٹ لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، کے الیکٹرک حکام نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے۔

بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا، غیر قانونی کنکشن میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر آلات کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف انکوائریاں درج کرلی گئی ہیں، کے الیکٹرک حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp