ایران سے گوادر بجلی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

اتوار 19 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

گوادر کی موجودہ اور مستقبل کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

گوادر کی بجلی کی موجودہ ضرورت 130 میگاواٹ ہے جو موجودہ ذرائع سے پوری کرنا ممکن نہیں تھا اس لیے ایران سے یہ معاہدہ ہوا۔

منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ایران سرحد سے گوادر تک 138 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔

ایف ڈبلیو او نے ریکارڈ مدت میں ایران کی سرحد سے جیونی گرڈ سٹیشن تک 58 کلومیٹر اور وہاں سے گوادر گرڈ اسٹیشن تک 80 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کو یقینی بنایا۔

اس اہم منصوبے سے گوادر کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp