فائرنگ واقعہ کے بعد سلمان خان گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ رہے ہیں؟

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ باندرہ، ممئی میں واقع اپنی رہائش گاہ ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ کو چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے سلمان خان کے بھائی اور سینیئر اداکار ارباز خان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا فائرنگ واقعہ کے بعد سلمان اور ان کا خاندان گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں تو ارباز نے جواب دیا کہ سلمان اور ہمارے والد سلیم خان کئی سال تک اس اپارٹمنٹ میں رہے ہیں اور شفٹنگ سے حقیقت تبدیل نہیں ہوجائے گی۔

ارباز خان نے کہا، ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ دھمکیاں ختم ہوجائیں گی؟ اگر آپ کو لگتا ہے کہ مستقبل میں کہیں منتقل ہونے سے آپ کو دھمکیاں ملنا بند ہوجائیں گی تو اس صورت میں آپ کو شفٹ کرنا چاہیے۔‘

’گھر خالی کرنے کا کسی نے نہیں کہا‘

انہوں نے کہا، ’لیکن حقیقت یہ ہے کہ دھمکیاں ملنا بند نہیں ہوں گی، ایسی صورت میں کیا آپ شفٹ ہوتے رہیں گے یا احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔‘

ارباز کا کہنا تھا کہ اس اپارٹمنٹ میں سلمان اور ان کے والد کئی سال تک رہے، انہیں کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ جگہ خالی کردو تو تمہاری جان بخش دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دراصل مسئلہ یہ ہے ہی نہیں، اگر یہ مسئلہ ہوتا تو شاید سلمان گھر چھوڑنے کے بارے میں سوچتا۔ ارباز نے کہا ان حالات میں اپنی حفاظت کے لیے آپ خود یا حکومت آپ کے لیے بہترین اقدامات کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 14 اپریل کو صبح 5 بجے 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار سلمان خان کی ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہائش گاہ کے سامنے ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ ممبئی پولیس نے  4 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کرکے ابھی تک واقعہ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد بشنوئی گینگ کی جانب سے فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کی تھی۔ فائرنگ واقعہ کے مقدمے میں انمول اور لارنس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟