اہلیہ کو کالی کہنے پر سلمان خان کا اداکار بہنوئی آپے سے باہر، ٹرولز کو کھری کھری سنا دیں

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ ادکار آیوش شرما، جو اپنی آنے والی فلم ’رسلان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ ارپیتا خان کو ’کالی‘ کہنے والے ٹرولز کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

سدھارتھ کنن سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار آیوش شرما نے کہا ‘لوگ ان کے رنگ کے بارے میں رائے دیتے ہیں تو یہ مجھے بہت ہنسی کا موضوع لگتا ہے، ہندوستان کی زیادہ تر پرتیش جنتا  کا رنگ کیا ہے؟ سب گورے ہیں؟ میں ہماچل سے ہوں اس لیے میرا رنگ گورا ہے، کیا وہ سب گورے ہیں۔ میں ہماچل سے ہوں، اس لیے میری جلد اچھی ہے۔‘

آیوش شرما نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر بھی ردعمل ظاہر کیا ، جن میں کہا گیا کہ انہوں نے سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے پیسوں اور بالی ووڈ میں انٹری حاصل کرنے کے لیے شادی کی۔

انھوں نے کہا کہ ‘لوگ نہیں جانتے کہ جب میں نے شادی کی تو میں نے سلمان خان سے کہا، میں اداکاری نہیں کرنا چاہتا۔ میں نے ان سے کہا ‘مجھ پر بھروسہ کریں، میں نے 300 آڈیشن دیے اور 2 بھی نہیں کرسکے۔ میں کر سکتا ہوں یا میں نہ کروں، سلمان خان نے کہا بیٹا تمہاری ٹریننگ اچھی نہیں ہے میں تمہیں ٹریننگ دوں گا‘۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ بیانیہ بنایا گیا کہ میں اپنے بہنوئی کے پیسے اڑا رہا ہوں۔ کیا مجھے اپنے انکم ٹیکس کی تفصیلات بتانی چاہئیں؟

’جب سلمان خان نے مجھے لو یاتری کے دوران فون کیا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ میں نے کہا، ‘معاف کیجیے گا، میں نے آپ کے پیسے اڑا دیے تھے۔ جب اینٹیم کے ڈیجیٹل حقوق سیٹلائٹ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو فروخت کیے گئے تو مجھے سکون ملا۔‘

اداکار نے مزید کہا انتم ایک اوسط درجے کی  کامیابی تھی کیونکہ اس نے اپنے 35 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں دنیا بھر میں 60 کروڑ روپے جمع کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا