سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتوں میں طلب کیے جانے کے بعد پولیس انہیں لینے پہنچی تو جہاں زمان پارک لاہور میں صورتحال کئ یروز خراب رہی، وہیں کئی روز کے بعد وہ اسلام آباد پہنچے تو دارالحکومت بھی میدان جنگ بنا رہا۔
اس کیفیت نے مقامی افراد کے معمولات متاثر کیے تو یہ تشویش اندرون اور بیرون ملک سوشل ٹائم لائنز پر بھی نمایاں نظر آئی۔
کسی نے انتشار ختم کرنے کی خواہش کی، کوئی سڑکوں پر موجود رکاوٹوں سے پریشان رہا تو دیگر آئندہ ملکی حالات اور اپنے مستقبل کے حوالے سے تشویش کا شکار رہے۔
ایسے ہی ایک ٹویپ سعد مقصود کو اپنی جلد ہونے والی شادی سے متعلق تشویش ہوئی تو سیاسی قیادت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر ڈالا۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری پی ڈی ایم اور تحریک انصاف دونوں سے درخواست ہے کہ چھوٹی عید سے پہلے پہلے جو کرنا ہے کر لیں، پلیز پھر شادی ہے یار میری۔ ہم غریب لوگ ہیں بار بار شادی کی تاریخ حالات کی خرابی کی وجہ سے آگے پیچھے نہیں کر سکتے۔ جو دل کرے عید تک کر لیں۔‘
میری پی ڈی ایم اور تحریک انصاف دونوں سے درخواست ہے چھوٹی عید سے پہلے پہلے جو کرنا ہے کر لیں پلیز پھر شادی ہے یار میری ہم غریب لوگ ہیں بار بار شادی کی ڈیٹ حالات کی خرابی کی وجہ سے آگے پیچھے نہیں کر سکتے جو دل کرے عید تک کر لیں۔
شکریہ ایک درد مند پاکستانی کی درخواست ہے ۔
— Saad Maqsood سعـــــد مقصـــــــــود (@SaadMaqsud) March 18, 2023
دیگر ٹویپس نے سعد مقصود کی اس ٹویٹ پر تبصروں میں طنزومزاح کا استعمال کیا تو انہیں مفید مشورے بھی دیے۔
منعم اقبال نے خدشہ سچ ہوتا بتایا تو لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ یہ آپ کی شادی آگے پیچھے کرانے کی ہی سازش ہے۔‘
مجھے لگتا ہے کہ یہ آپ کی شادی آگے پیچھے کرانے کی ہی سازش ہے 😂
— Moneem Iqbal (@MoneemIqbal) March 18, 2023
شادی کب؟ کا ذکر تو ٹویٹ میں ہو چکا تھا، ’شادی کہاں‘ کا بھانڈا پھوٹا تو سعد مقصود خود ہی کہہ گئے کہ ’راولاکوٹ میں امن رکھیں تاہک بارات آسانی سے لائی جا سکے۔‘
بالکل جی خیر راولاکوٹ امن رکھیں تاکہ بارات آسانی سے لائی جا سکے 🙂
— Saad Maqsood سعـــــد مقصـــــــــود (@SaadMaqsud) March 18, 2023
اپنا تجربہ یا دوسروں کا مشاہدہ ہے کی وضاحت کیے بغیر مبشر نے مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ چند ماہ بعد کہہ رہے ہوں گے کہ کاش جلسے جلوس جاری رہتے لکھوا لیں۔‘
آپ چند ماہ بعد کہہ رہے ہونگے کہ کاش جلسے جلوس جاری رہتے
لکھوا لیں 😂
— Mubashir | مبشر (@mkw72) March 18, 2023
محسن منہاج نے صاحب ٹویٹ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ’پریشان نہ ہوئیں پوری فلمی صورتحال میں ایک یاد گار شادی ہو گی۔‘
ناظم صاحب پریشان نہ ہوئیں پوری فلمی صورتحال میں ایک یاد گار شادی ہو گی
— Moحsiن miنhaل (@minhall_leo) March 18, 2023
شادی کے مستقبل کے حوالے سے خدشات کا شکار سعد مقصود کی درخواست پر تبصرہ کرنے والے متعدد افراد کو ان کا کرب محسوس ہوا تو موقف اپنایا کہ ’اسے قومی مطالبہ تسلیم کیا جائے اور ان کی شادی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔‘