’کچھ تو ہوش کریں‘، ریپ سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ویڈیو بنانا حنا پرویز بٹ کو مہنگا پڑگیا

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی دارالحکومت لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور بعد ازاں شادی سے انکار پر قتل کی دھمکیاں دینے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘یہ جاہل پڑھے لکھے بھی نہیں اور کوشش بھی نہیں کرتے’، سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حنا پرویز بٹ کی جانب سے متاثرہ خاتون کے گھر کے دورے اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی جس میں متاثرہ خاندان کے افراد کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور حنا پرویز بٹ پر سخت تنقید کی گئی۔

عفت حسن رضوی نے سوشل میڈیا پر ردِعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جنسی زیادتی کی متاثرہ خواتین اور ان کے اہلِ خانہ کو سوشل میڈیا پر اس طرح بے نقاب کرنے کا سلسلہ کب ختم ہوگا۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے پرائیویسی رائٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیا متعلقہ حکام کو وکٹم پرائیویسی کے بنیادی اصولوں کا ادراک نہیں؟ عفت حسن رضوی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا حنا صاحبہ کے دعوے کے مطابق یہی ’وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت‘ ہے ؟

نادیہ مرزا نے کہا کہ خدارا ذاتی تشہیر کے لیے زیادتی کا شکار فیملیز کا استعمال نا کریں۔ کچھ تو خوف خدا کریں ہم تو بول بول کر تھک گئے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کیا ویڈیو کلپ جاری کرنا واقعی ضروری تھا؟ بغیر ویڈیو کے بھی پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکتا تھا۔ اگر مقصد صرف وزیراعلیٰ کا پیغام دینا تھا تو بہتر ہوتا کہ پولیس اسٹیشن میں اپنی حاضری کی ویڈیو جاری کی جاتی جہاں ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا جاتا بجائے اس کے کہ متاثرہ خاندان کو منظرِ عام پر لایا جاتا۔

محمد عمیر نے کہا کہ پورا ملک اس خاتون کو روکرہا ہے کہ ریپ سے متاثرہ افراد کے گھروں کے اس طرح دورے نہ کیے جائیں اور نہ ہی ایسی ویڈیوز شیئر کی جائیں مگر افسوس کہ اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ریپ متاثرہ افراد کی شناخت کو پوشیدہ رکھا جاتا ہے لیکن یہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیر صاحبہ کو ان بنیادی اخلاقی اور انسانی اصولوں کا بھی ادراک نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے