جان بچانے کے لیے چیتے کو کیوں مارا؟ حکام نے کسان کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے گجرات ریاست کے گروپ سمناٹ ضلع میں ایک 60 سالہ کسان نے اپنے بیٹے کو چیتے کے حملے سے بچانے کے دوران جانور کو مار دیا جس کے بعد جنگلات کے حکام نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ خاندان کے گھر کے قریب ایک شیڈ میں پیش آیا۔ کسان آرام کر رہا تھا کہ اچانک چیتا نمودار ہوا اور اس پر حملہ کر دیا۔ والد کی چیخیں سن کر ان کا 27 سالہ بیٹا مدد کے لیے آیا اور وہ بھی جانور کے حملے کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برفانی چیتے کے ساتھ بچی کی تصویر؛ اے آئی کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟

بیٹے کی جان کو خطرہ دیکھ کر والد نے درانتی سے چیتے پر متعدد وار کیے جس کے نتیجے میں چیتا ہلاک ہو گیا۔ والد اور بیٹے کو شدید زخمی حالت میں ابتدا میں قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں انہیں خصوصی علاج کے لیے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

رینج فورسٹ آفیسر نے بتایا کہ اگرچہ یہ واقعہ خود دفاع کے زمرے میں آتا ہے تاہم جنگلاتی حکام نے جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفتیش کے دوران چیتے کو مارنے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟