حکومت نے یوریا کھاد کی قیمت میں خود ساختہ 561 روپے اضافے کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے فرٹیلائزر کمپنی کا یوریا کی فی بوری پر 561 روپے اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ فرٹیلائزر انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر اضافہ ناقابل قبول اور بلا جواز ہے۔

ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق رانا تنویر حسین نے یکطرفہ اضافہ فوری واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد کمپنیاں اضافے کا ٹھوس جواز فراہم کریں وگرنہ ناکامی پر سخت اقدامات لیے جائیں گے۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ اچانک یکطرفہ اضافے سے کسانوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوا۔ یوریا کھاد پر ناجائز منافع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یوریا کھاد کی فراہمی میں خلل قابل قبول نہیں ہے۔ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟