’نواز شریف کسان کارڈ‘ کی منظوری، اب پنجاب کے ہر کاشتکار کو کتنا قرضہ ملے گا؟

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے کسانوں کے لیے نواز شریف کارڈ کی منظوری دیدی، صوبے کے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو محمد نواز شریف کسان کارڈ‘ کے ذریعے آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔’

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں زرعی اصلاحات کے لیے خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز شریف نے پنجاب میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘ پروجیکٹ کی منظوری دی۔

پروجیکٹ کے تحت صوبے کے 5 لاکھ چھوٹے بڑے کسانوں کو ایک سال میں 150 ارب قرضہ آسان شرائط پر دیا جائے گا۔ بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کے لیے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا، کسانوں کو مختلف قسم کی سبسڈیز بھی دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز (MAC)بنائے قائم کیے جائیں گے، جن میں جدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔ پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنے گا۔ ماڈل ایگریکلچر سنٹرز کے قیام سے کاشتکاروں کو جعلی کھاد، ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ، سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

سنٹر آف ایکسیلینس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے کنٹرول کرنے اور ریسرچ سنٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے لنک کرنے پر اتفاق کیا گیا، چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سنٹر میں جینوم سنٹر، جرم پلازم ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور کلائیمنٹ چینج پر ریسرچ کی سہولت ہو گی۔ فیصلہ کیا گیا کہ جعلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت روکنے کے لیے ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔

اجلاس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا،زرعی زمین کو رہائشی مقاصد کے استعمال کو روکنے کے لیے قانون لانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا اور ایگریکلچرل ایکسٹنشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے اراستہ کرنے اور 500 ایگریکلچر گریجویٹس کی بھرتی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ کسانوں کو 2 سال میں 7 ارب روپے کی لاگت سے 24 ہزار 800 جدید ترین زرعی آلات دیے جائیں گے۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت محمد عاشق حسین، پرویز رشید، سعود مجید، چیف سیکرٹری سیکرٹریز زراعت، خزانہ، صدر بنک آف پنجاب اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز