کراچی سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے لیاری سے انتہائی مطلوب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت معراج عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار دہشت گرد نے 2017 میں تربت سے گوادر جانے والی فوج کی گاڑی کی ریکی کی تھی، جس کے بعد دہشت گردوں نےحملہ کرکے فوجی جوانوں کو شہید کیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دہشت گرد معراج نے بلوچستان نصیرآباد میں اسکول میں فوجی کیمپ کی ریکی کرائی جس کے بعددہشت گرد حملے میں فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ ملزم نے ماہ رمضان میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پر حملہ کرایا جبکہ گرفتار دہشت گرد نے نوشکی میں بھی فوجی جوانوں پرحملہ کرایا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد بی ایل اے کے کمانڈر جلال کو تمام معلومات دیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صبح 6 بجے ای میل نے ادارے کو پریشان کردیا، ملازم کو بلاکر معافی مانگ لی

لائسنس بحالی کے کئی راستے تھے، مگر اصولی مؤقف اپنایا، وکیل میاں علی اشفاق

2 ہزار کلو بارودی مواد کیس میں گرفتار 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور یونیورسٹی میں طلبا کی خودکشیوں کا المناک سلسلہ، آخر معاملہ ہے کیا؟

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویڈیو

لائیومعرکہ حق میں بھارت کا مُنہ کالا کیا، بھارت کو سبق سکھانا ضروری تھا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟