ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کا بل منظور

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق کی پارلیمنٹ نے ہم جنس تعلقات کو جرم قرار دیتے ہوئے 15 سال قید کی سزا دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔ اس قانون کو بنیادی طور پر شیعہ مسلم جماعتوں کی حمایت حاصل تھی، جو عراق کی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھتی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز منظور کیے جانے والے اس قانون کا مقصد عراقی معاشرے کو اخلاقی زوال اور ہم جنس پرستی کے پھیلاؤ سے بچانا ہے جو دنیا بھر میں عام ہوچکی ہے۔

قانون کے مطابق ہم جنس تعلقات میں رہنے والے افراد کو جرم ثابت ہونے پر کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 15 سال تک کی سزا کے لیے جیل بھیجا جا سکتا ہے، قانون میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ہم جنس پرستی یا جسم فروشی کو فروغ دینے پر کم از کم 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ترمیم شدہ قانون کے مطابق ذاتی خواہش اور جھکاؤ کی بنیاد پر جنسی تبدیلی کو جرم قرار دیا گیا ہے اور ایسا کرنے والے ٹرانسجینڈرز اور سرجری کرنے والے ڈاکٹرز کو 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اس بل میں ابتدائی طور پر ہم جنس پرستوں کے لیے سزائے موت شامل تھی لیکن امریکا اور یورپی ممالک کی شدید مخالفت کے بعد منظور ہونے سے قبل اس میں ترمیم کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار