مرحوم بالی وڈ اسٹار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والد کی پرانی تصویر شیئر کی ہے اور ان کی برسی سے قبل ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے۔
29 اپریل بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار عرفان خان کی برسی ہے۔ اس سے قبل ان کے بیٹے بابل خان نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا ہے۔ نوٹ میں انہوں نے ’ہار نہ ماننے‘ اور اپنے خاندان کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔
مزید پڑھیں
بابل خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے مجھے جنگجو بننا سکھایا، لیکن محبت اور مہربانی سے جڑنا بھی سکھایا۔ آپ نے مجھے امید سکھائی اور آپ نے مجھے لوگوں کے لیے لڑنا سکھایا۔ آپ کے مداح ہی آپ کی ایک فیملی ہیں، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں بابا، جب تک آپ مجھے نہیں بلائیں گے، میں اپنے لوگوں اور اپنے خاندان کے لیے لڑوں گا، میں ہار نہیں مانوں گا میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ بابل خان کو آخری بار نیٹ فلکس کی سیریز ’دی ریلوے مین‘ میں دیکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
عرفان خان کا شمار بھارت کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے آسکر کے لیے نامزد ہندی فلم سلام بمبئی سے اداکاری کا آغاز کیا اور لائف ان اے میٹرو، دی لنچ باکس اور ہندی میڈیم جیسی سپُر ہٹ فلموں میں اداکاری کرکے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔ نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کے باعث ان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ممبئی کے ایک اسپتال میں ہوا تھا۔