سگریٹ پیتی نہیں، پینا اچھا لگتا ہے، ودیا بالن کا انکشاف

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ میں سگریٹ نوشی کی لت لگ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن نے کہا’ فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ میں مجھے تمباکو نوشی کرنا تھی لہذا میں نے شوٹنگ سے پہلے سگریٹ نوشی شروع کر دی تھی‘۔

اداکارہ نے کہا’ میں سگریٹ نوشی کرنا جانتی تھی لیکن میں نے کبھی سگریٹ پی نہیں تھی۔ مجھے اس فلم میں اپنے کردار کے لیے خصوصی طور پر سگریٹ نوشی کرنا پڑی۔کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ ہم کسی بھی فلم میں تمباکو نوشی کو مصنوعی نہیں بنا سکتے‘۔

ودیا بالن نے کہا’ فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ کی ریلیز کے بعد مجھے سگریٹ نوشی کی ایسی لت لگی کہ میں ایک دن میں دو سے تین سگریٹ پینے لگ گئی‘۔

میزبان نے ودیا بالن سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی سگریٹ پیتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے انکشاف کیا’ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کرتی لیکن مجھے سگریٹ پینا اچھا لگتا ہے‘۔

اداکارہ نے کہا’ اگر کوئی مجھے یہ کہہ دے کہ سگریٹ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی تو میں دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کردوں گی‘۔

واضح رہے کہ ودیا بالن کی فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ 2011 میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے ودیا بالن کی ایک اداکارہ کے طور پر ورسٹائل صلاحیت کو ظاہر کیا۔ فلم کی کاسٹ میں ودیا کے علاوہ عمران ہاشمی، نصیر الدین شاہ اور تشار کپور شامل تھے۔ ملن لوتھریا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو دنیا بھر میں تامل، تیلگو اور ہندی میں بھی دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

ویڈیو

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں