شاہین آفریدی کی کس ادا پر شعیب اختر نے شکریہ ادا کیا؟

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں ٹی20 میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ لینے کے بعد لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کے اسٹائل کو کاپی کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے اپنے اپنے بازو پھیلا کر دوڑتے ہوئے شعیب اختر کے نمایاں اسٹائل کی نقل کی، جس پر شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام بلنڈل کی وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر کے انداز کو کاپی کیا جس پر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت شکریہ شاہین اس طرح پیار جتانے کے لیے، آپ نے واقعی بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔

شاہین شاہ نے وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر کو تب خراج تحسین پیش کیا جب وہ قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے، گزشتہ روز شعیب اختر نے شائقین کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی بدھ کی رات پاکستان پہنچی اور جمعرات کو قومی اسمبلی کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز ہی فاسٹ بولرشاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنے پہلے ہی اوور میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ