بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے دبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران مقبول پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پہچاننے میں ناکامی پر معافی مانگ لی اور بعد میں کنسٹرٹ کے شرکا سے متعارف کروایا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان دنیا بھر میں اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے شوبز میں رہنے والی اداکارہ نے 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

ماہرہ خان کی بالی ووڈ فلم میں ’رئیس ‘ میں شاندار ادا کاری کرنے پر بھارت کے ناظرین سے خود داد اور بہت پیار اور تعریف حاصل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by afia qazi (@afiablogs)

ارجیت سنگھ ماہرہ خان کو پہچاننے میں ناکام

حال ہی میں ماہرہ کو دبئی میں ’رئیس ‘ فلم کے مقبول ترین گانے’ظالما‘ کے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔  ارجیت سنگھ نے فلم ‘رئیس’ کا مقبول گانا ’ظالما‘ گایا تھا جس میں پاکستانی اداکارہ اور شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار ارجیت سنگھ کو کنسرٹ کے شرکا سے پاکستانی اداکارہ کا تعارف کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شہزادی سپرا نامی ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اس لمحے کو دکھایا گیا ہے جس میں ارجیت سنگھ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ پہلے ماہرہ کو پہچاننے میں ناکام رہے ہیں حالاں کہ ان کی شاح رخ کے ساتھ ان کی مقبول فلم ’رئیس‘ کا گانا ’ظالما‘ میں نے خود گایا ہے۔

وائرل ویڈیو کے آغاز میں ارجیت کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ کیمرہ اس جانب لگائیے، آپ لوگ یہ دیکھ کر حیران ہوں گے، میں سامنے بیٹھے اس شخص کو پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا، پھر یاد آیا کہ میں نے تو ان کی فلم کے لیے گایا ہے۔

وہ کہتے ہیں’ خواتین و حضرات ماہرہ خان میرے بالکل سامنے بیٹھی ہیں، ذرا سوچیے کہ میں ان کی فلم کا گانا ’ظالما‘ گا رہا تھا اور وہ میرے ساتھ گا رہی تھیں اور پاس کھڑی تھیں اور میں آج انہیں پہچان نہیں سکا، جس پر مجھے بہت افسوس ہے۔

ویڈیو میں ارجیت سنگھ ماہرہ خان نہ فوری نہ پہچاننے پر ان سے معذرت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔جب ارجیت ان کا تعارف کروا رہے تھے تو پاکستانی اداکارہ اپنی مسکراہٹ کے ساتھ سیاہ لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور جب کیمرہ ان پر مرکوز تھا تو انہوں نے سب کی طرف ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟