وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس 30 اپریل کو طلب کرلیا۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس 30 اپریل کو صبح 10 بجے ہوگا جس میں 33 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔

اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کے لیے سی بی ڈی پنجاب کو 10 ارب روپے دینے کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لیے امدادی رقم کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور منسٹریل اسٹاف کی بھرتیوں کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے بورڈ بنانے کا ایجنڈا بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں محکمہ پرائمری ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام فیز ٹو کے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری لی جائے گی۔ جبکہ انرجی ڈیپارٹمنٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں اضافے کا ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کے لیے منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ

اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں ملک افضل کھوکھر کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی بنانے کی منظوری دی جائے گی جبکہ 35 ملین ڈالرز کی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری سیمنٹ پلانٹس میں انویسٹ کرنے کی منظوری کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نئی نمبر پلیٹوں کے ڈیزائن کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔ جبکہ وزرا سے پنجاب حکومت کے اسپیشل پراجیکٹس پر بریفنگ لی جائے گی۔

اجلاس میں واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹس کے لیے پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو بطور ایگزیکیٹو ایجنسی ڈیکلیئر کرنے کا ایجنڈا پیش کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp