بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ، سب کپتانوں سے آگے نکل گئے

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، اور سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔ کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز اتوار کو دوسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی جیت بابر اعظم کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔ بابر اعظم سے قبل یوگینڈا کے برائن مسابا نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کے آئن مورگن نے بھی بطور کپتان 42 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے تھے۔

گزشتہ روز حاصل کی گئی فتح نے یوگنڈا کے برائن مسابا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بابر کو سب سے کامیاب ٹی20 کپتان بنا دیا ہے، جنہوں نے 44 فتوحات کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بابر اعظم نے بطور کپتان 78 میچوں میں سے 45 میں فتح حاصل کی، مزید یہ بھی کہ انہوں نے 78 ٹی20 میچز میں پاکستان کی کپتانی کی، جو کہ کسی بھی ملک کے لیے اس فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے پاس یہ ریکارڈ تھا، جنہوں نے 76 ٹی20 میچز میں آسٹریلیا کی قیادت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!