عمران خان کی بالی ووڈ میں واپسی، ماموں عامر خان کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار عمران خان پھر سے فلموں میں اداکاری شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، عمران خان کو ان کے ماموں عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیپی پٹیل‘ میں کام کی آفر کی گئی ہے۔

’دہلی بیلی‘ ایکٹر عمران خان نے 8 ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ پھر سے فلموں میں اداکاری شروع کررہے ہیں اور اب ’ہیپی پٹیل‘ میں کام کی حامی بھر کر انہوں نے اپنی فلموں میں واپسی کنفرم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،’ہیپی پٹیل‘ مزاح سے بھرپور فلم ہوگی جس میں عمران خان بھی ایک مزاحیہ کردار ادا کریں گے۔

اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز گوا میں ہوگیا ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر ویر داس ہوں گے۔ یہ بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ہوگی۔

ویر داس اور عمران خان اس سے پہلے مشہور کامیڈی فلم ’دہلی بیلی‘ میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے تھے۔ فلم ’دہلی بیلی‘ کے پروڈیوسر بھی بالی ووڈ اسٹار عامر خان تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت