امریکی قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ جان باس 29 سے 30 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
انڈر سیکریٹری جان باس اسلام آباد میں حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ جن میں امریکا اور پاکستان کی شراکت داری اور کئی علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں انڈر سیکریٹری جان باس کے ایجنڈے کے بارے میں بتایا جس میں سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں تاکہ امریکا پاکستان شراکت داری فریم ورک کے تحت علاقائی اور دوطرفہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔
اسلام آباد جانے سے پہلے جان باس نے قطر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قطری حکومت کے سینئر حکام اور دیگر سفارتی مشنز کے نمائندوں کے ساتھ افغانستان اور خطے میں باہمی سلامتی کے خدشات پر غور و خوض کیا۔