علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کا اختیار نہیں، عمران خان

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کا اختیار نہیں دیا۔ مجھے پارٹی رہنماؤں سے صرف 30 منٹ ملاقات کی اجازت ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ پر مشاورت کے بعد نام فائنل کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا میڈیا ٹاک پر پابندی لگا کر میرے بنیادی حقوق ختم کر دیے گئے ہیں، میں اداروں کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہوں؟ سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن زیر التوا ہیں جن پر سماعت نہیں کی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت کا موجودہ دور سے موازنہ نہیں ہو سکتا، ملک کے جو حالات ہیں ان میں سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی میں چیئرمین پی اے سی پر تنازع چل رہا ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے مشاورت ہی نہیں کرنے دی جا رہی، آج مشاورت مکمل ہو جائے گی۔

صحافی نے کہا کہ آپ نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے کیا وہ ہی نام فائنل ہے، اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پی اے سی چیئرمین شپ پر مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔ صحافی نے پھر کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ شیر افضل مروت کا نام واپس لے لیا گیا ہے، کون سا نیا نام تجویز کیا ہے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی نام فائنل نہیں، کل تک نام فائنل کرلیں گے۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کسی کو نامزد کرتے ہیں پارٹی لیڈر شپ اس نام کو نہیں مانتی، پارٹی میں کیا چل رہا ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام دیا تھا لیکن ابھی اس معاملے پر مزید مشاورت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی