اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے تیار، بات چیت کا مقصد انہیں ان کا آئینی کردار بتانا ہے، پی ٹی آئی

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ سوا سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہوئی ہے اور ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا۔ ہم اگر سیاسی جماعتوں سے بات نہ کرنا چاہتے تو سیاسی جماعتوں کا اتحاد نہ بنتا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ہماری کوئی بات چیت نہیں ہوگی البتہ دیگر لوگوں کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور یہ سیاسی اتحاد مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کے حکمران صرف مہریں ہیں، ان کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔

رؤف حسن نے کہاکہ جب تک سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت رہتی ہے جمہوریت کی جڑی مضبوط نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہاکہ شہریار آفریدی کا بیان پارٹی پوزیشن نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا مقصد ان کو ان کا آئینی کردار بتانا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو اگر ڈیل کرکے باہر آنا ہوتا تو ابھی تک جیل میں نہ ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی جبر صرف پی ٹی آئی کے ساتھ کیا جارہا ہے، تعین کرنا ہوگا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کون ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp