عدالتی امور میں مداخلت کرنے والے عناصر کو سزا دی جائے، پاکستان بار کونسل

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی عدالتی امور میں مداخلت کرنے والے عناصر کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے ’ہم ممبران پاکستان بار کونسل اور پاکستان بھر کے وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کے آزادمنش حجج صاحبان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی عدالتی امور میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں اور ایسے عناصر کو سخت سزا دینے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے تقاضا کرتے ہیں کہ فل کورٹ بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کیس کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔‘

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز، بار کونسلز اور وکلا کے نمائندگان سے درخواست ہے کہ آئین کی پاسداری، رول آف لاء اور عدلیہ کی آزادی کے لیے 30 اپریل (بروز منگل) کو سپریم کورٹ میں اکٹھے ہوں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp