دنیا کا واحد ہوٹل جس کی ہر شے سونے کی بنی ہوئی ہے

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سونے کی اہمیت سے شاید ہی کوئی ناواقف ہو، یہ انتہائی قیمتی دھات ہے جو اپنے خوبصورت سنہرے رنگ کے باعث ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہے۔ دنیا میں ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جس کی ہر شے سونے سے بنی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 قیراط گولڈ کے ورق سے سجایا گیا یہ ہوٹل ایشیائی ملک ویتنام میں موجود ہے۔ ‘دی ڈولس از ونڈھم ہنوئی گولڈن لیک گولڈن’ نامی دنیا کا یہ پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل ہے ، جس کی دیوار سے لے کر واش روم تک ہر شے 24 قیراط سونے میں رنگی ہوئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔

‘گولڈ ٹائلڈ انفینٹی پول’ بالائی منزل پر واقع اس ہوٹل کا سب سے شاندار حصہ ہے جس کی ہر ٹائلز پر سونے کی سنہری پرت چڑھائی گئی ہے جو شہر کا بے حد خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔ اس ہوٹل کا ہر ایک کمرہ سونے سے سجایا گیا ہے۔ سنہرا باتھ ٹب ، سنہری بیسن یہاں تک کہ ٹوائلٹ بھی گولڈ پلیٹڈ ہے۔

ہوٹل میں کھانے کی ٹرے سے لے کر صوفے تک ہر چیز کی بناوٹ میں سونا استعمال کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ اسٹیک کو بھی سونے کے ورق میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ 22 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا 25 منزلہ یہ ہوٹل 11سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا جس کے کل 400 کمرے ہیں اور ہر ایک کی بناوٹ ایک ہی تھیم پر مبنی ہے۔

اس ہوٹل میں ایک رات کے لیے کمروں کا کرایہ 250 پاؤنڈ سے شروع ہو کر 280 تک جا تا ہے ۔ اسی طرح کرایہ کے لیے 5 ہزار 200 فی مربع میٹر اپارٹمنٹس بھی دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp