پاکستان کی تعمیرنو: وزیر اعظم کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا روانگی

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم جنیوا میں پاکستان کی تعمیرنو اوربحالی میں شراکت کے موضوع پر کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ وفد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانی دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور معیشت کی بحالی کے لیے فنڈز کا اجرا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا مقدمہ اور ان کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp