ججز خط: سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کی نئی درخواست دائر

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست ایڈوکیٹ خدا یار موہلہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل جی ایم چوہدری دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ 6 ججز کے خط پر تحقیقات کے لیے 3 ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن تشکیل دے۔

عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ کمیشن عدلیہ میں مداخلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے انٹیلیجنس اداروں کے افسران کے اختیارات اور ذمہ داریوں کے تعین کے لیے قانون سازی کے احکامات صادر کرنے اور ایجنسیوں کے کردار کے تعین کے لیے قانون سازی کرتے وقت سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا فیصلے کو بھی مد نظر رکھنے کی بھی استدعا  کی۔

اس معاملے میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون اور وزارت داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp