کلر کہار میں کوڑے کا ڈھیر چند ہی دنوں میں خوبصورت پارک میں کیسے تبدیل ہوا؟

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ساجد منیر نے کوڑے کے ڈھیر کو چند ہی دن میں خوبصورت پارک میں تبدیل کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ کنگ قراۃ العین ملک نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار نے صفائی مہم کے دوران ایک ایسے سرکاری پلاٹ کی نشاندہی کی جس میں لوگ عرصہ دراز سے کوڑا کرکٹ پھینکا کرتے تھے، آج ان کی دعوت پر وہ کلر کہار گئیں تو دیکھا کہ یہ کوڑے کا ڈھیر ایک خوبصورت پارک میں تبدیل ہوچکا ہے، اس پارک کو بھون پارک کا نام دیا گیا ہے۔

قرۃ العین ملک نے کہا ہے کہ کلر کہار میں مقامی بچوں کے ساتھ بھون پارک کا افتتاح کرتے اور بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرتے ہوئے دلی خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ساجد منیر کو کچرے کے ڈھیر کو خوبصورت پارک میں تبدیل کرنے اور بچوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp