یشما گل نے ویڈیو میں ایسا کیا دکھا دیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا؟

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراموں کی معروف اور خوبصورت اداکارہ یشما گل کو ایک مخصوص برینڈ کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ یشما گل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سینیٹری نیپکن برینڈ کی مشہوری کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پروڈکٹ کی کھل کر تعریفیں بیان کی ہیں۔ یشما کی جانب سے ’اس طرح‘ کی پروڈکٹ کی پروموشن کرنے پر صارفین نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور اداکارہ کو کھری کھری سنا دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما خوشی خوشی ایک باکس کھولتی ہیں اور اس میں سے سینیٹری نیپکن نکال کر دکھاتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ وہ خود یہ پروڈکٹ استعمال کرتی ہیں۔

یشما پروڈکٹ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ پروڈکٹ آرام دہ ہے اور اسے دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وہ خواتین کو مشورہ دیتی ہیں کہ انہیں بھی یہ پروڈکٹ استعمال کرنی چاہیے۔

یشما گل کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے اور ناگواری کا اظہار کیا ہے، کسی صارف نے استغفار کیا تے کسی نے انہیں شرم و حیا یاد دلائی۔

ایک صارف نے لکھا، ’استغفراللہ اب یہ بھی ایڈورٹائز کریں گے یہ لوگ، اللہ معاف کرے۔

ایک صارف نے یشما سے درخواست کی کہ آپ کو اپنے فالورز کو یہ سب دکھانے کی ضرورت نہیں تھی، لوگوں کو اس پروڈکٹ کئ بارے میں بتانے کے اور بھی کئی طریقے تھے۔

ایک اور صارف نے لکھا، افسوس ہے افسوس، شرم و حیا والی کوئی بات ہی نہیں رہی۔ ایک دوسرے صارف نے کہا، استغفراللہ ایک یہ کام رہ گیا تھا، کچھ تو مسلمان ہونے کی لاج رکھ لو آپ لوگ۔‘

ایک خاتون صارف نے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ آج کل خواتین میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز باقی نہیں بچی، مجھے ان کی بات کی سمجھ آگئی لیکن پروڈکٹ کو اس طرح دکھانا بہت غلط تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کے سابق معروف چائلڈ اداکار کی لاش گھر سے برآمد

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت